ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / داعش کا ایک روسی جنگجو مصر میں گرفتار

داعش کا ایک روسی جنگجو مصر میں گرفتار

Mon, 06 Feb 2017 11:08:04  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ5جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری پراسیکیوٹر کے حکم پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ میں شامل ایک روسی جنگجو کو تفتیش کے لیے پندرہ روز تک پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دیا گیا ہے جس کے بعد اس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے سوسائٹی نمبر پانچ کے مقامی شہریوں نے کئی ماہ سے ایک مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجو کئی ماہ سے وہاں رہ رہا تھا اور وہ روزانہ مشکوک سامان سے بھرے بیگ وہاں لاتا اور وہاں سے کسی دوسرے مقام پر لے جاتا۔ مقامی شہریوں نے پولیس کو مطلع کیا جس نے تلاشی کے دوران مشتبہ داعشی کو حراست میں لے لیا ہے۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قاہرہ سے پکڑے گئے داعشی کا تعلق روس سے ہے مگر وہ ترکی کے راستے متعدد بار شام بھی جا چکا ہے۔قاہرہ میں اس کے فلیٹ سے ایک لیپ ٹاپ اور کئی دیگر دستاویزات بھی ملی ہیں جن میں اس کے داعش کے ساتھ مراسلت بھی شامل ہے۔ اس کے سامان سے داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی کی تصاویر بھی ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔فلیٹ سے ملنے والے سامان داعش کا یونیفارم بھی ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنا تنظیمی نام عبدالحمید رسلان بتایا ہے۔


Share: